مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف 36 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر قزاقستان روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف قزاقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ 36 رکنی وفد بھی ہے۔ آستانہ میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف صدر قزاقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف اور وزیراعظم کریم ماسیموف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دونوں ملکوں کے رہنما دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف 36 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر قزاقستان روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1857651
آپ کا تبصرہ